@officialccppeshawar: رحمان بابا کی حدود گڑھی موسم خان میں خواتین سے مبینہ زیادتی، 4 ملزمان گرفتار تھانہ رحمان بابا کی حدود گڑھی موسم خان میں خواتین سے مبینہ زیادتی کے افسوسناک واقعہ کا پولیس نے فوری نوٹس لیتے ہوئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیں، جنہوں نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے چار مبینہ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے ایک شہری کی دو بیویوں کو مبینہ طور پر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کی گئی۔ مقدمہ علت 754 مورخہ 06.09.2026 بجرم 375-A/395/377-B/449/170 PPC/50 Child Protection Act تھانہ رحمان بابا میں درج کیا گیا۔ ایس ایس پی آپریشنز پشاور اور ایس ایس پی انوسٹی گیشن کی نگرانی میں ایس پی صدر ڈویژن کی سربراہی میں خصوصی تفتیشی ٹیموں نے جدید سائنسی و تکنیکی بنیادوں پر تحقیقات کرتے ہوئے ملزمان کی شناخت کی اور چند گھنٹوں میں انہیں گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے واردات میں مبینہ طور پر استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا، جبکہ جائے وقوعہ سے اہم شواہد اکٹھے کرکے محفوظ کر لیے گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق واقعہ کی شفاف اور جامع تفتیش جاری ہے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جا رہی ہے اور انہیں قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔ "ایس ایس پی آپریشنز فرحان خان"