@officialccppeshawar: رحمان بابا: خواتین سے مبینہ زیادتی، 4 ملزمان گرفتار پشاور: گڑھی موسم خان میں خواتین سے مبینہ زیادتی کے واقعہ پر رحمان بابا پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے چار مبینہ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے ایک شہری کی دو بیویوں کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ مقدمہ درج کرکے خصوصی ٹیموں نے جدید سائنسی و تکنیکی بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو چند گھنٹوں میں گرفتار کیا، جبکہ مبینہ طور پر واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔