@ayazen44: خوبصورت لوگ وہ نہیں ہوتے جن کے چہرے حسین ہوں، بلکہ وہ ہوتے ہیں جن کے دل دوسروں کے درد کو محسوس کرتے ہیں۔ ۔ وہ دوسرے لوگوں کے لیے وہی خوشیاں مانگتے ہیں۔ جو ان کے اپنے حصے میں کبھی نہیں آئیں۔ کبھی کبھی انسان خود اندر سے ٹوٹا ہوتا ہے، مگر پھر بھی دوسروں کے لیے دعائیں کرتا رہتا ہے۔وہ دوسروں کی مسکراہٹ دیکھ کر خوش ہوتا ہے، چاہے اس کی اپنی آنکھیں آنسوؤں سے بھری ہوں۔ایسے لوگ بدلے میں محبت نہیں مانگتے، بس چاہتے ہیں کہ کسی اور کا دل ان کی طرح نہ ٹوٹے۔دنیا اکثر ان کے خلوص کو کمزوری سمجھتی ہے، اور یہی بات انہیں اندر سے مزید خاموش کر دیتی ہے۔وہ دوسروں کے نصیب سنوارتے سنوارتے کبھی کبھی اپنا نصیب بھول جاتے ہیں۔ شاید یہی سب سے خوبصورت اور سب سے غمگین حقیقت ہے کہ کچھ لوگ دوسروں کے لیے جیتے جیتے خود تنہا رہ جاتے ہیں۔ . . . . . . #fyp #foryou #viral #foryoupage #tiktokviral