@factboxurdu: انگلینڈ کے سابق کپتان اور معروف کمنٹیٹر ناصر حسین نے پاکستان کی ٹیسٹ بیٹنگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب انگلینڈ نے زیادہ تر فیلڈرز دائرے کے اندر رکھے ہوئے تھے تو پاکستانی بلے بازوں کے پاس رنز بنانے کے مواقع موجود تھے، لیکن وہ فائدہ نہ اٹھا سکے۔ ناصر حسین کے مطابق بابر اعظم، شان مسعود، صائم ایوب اور عبداللہ شفیق جیسے سینئر کھلاڑیوں سے بہتر کارکردگی کی توقع ہوتی ہے اور اگر سینئرز پرفارم نہیں کرتے تو پاکستان کرکٹ بورڈ کو ٹیسٹ کرکٹ میں نئے کھلاڑیوں کو مواقع دینے پر غور کرنا چاہیے۔ انہوں نے ماضی کے پاکستانی بلے بازوں محمد یوسف، انضمام الحق، یونس خان اور مصباح الحق کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مشکل وقت میں ان میں سے کوئی نہ کوئی بیٹر وکٹ پر ٹھہر کر ٹیم کو مشکلات سے نکال لیتا تھا، جبکہ بابر اعظم کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ وہ انہیں پسند کرتے ہیں لیکن بابر میں وہ صلاحیت نظر نہیں آئی جس کی انہیں توقع تھی۔ #BabarAzam #PakistanCricket #FactBoxUrdu

FactBox Urdu
FactBox Urdu
Open In TikTok:
Region: PK
Wednesday 09 September 2026 12:40:00 GMT
198
4
0
0

Music

Download

Comments

There are no more comments for this video.
To see more videos from user @factboxurdu, please go to the Tikwm homepage.

Other Videos


About