@heer.writes01: تم نے دیکھا ہی کہاں ٹوٹ کر سنبھلنے والی عورت کا غرور۔ وہ جو کبھی کسی کے چھوڑ جانے پر بکھر گئی تھی آج کسی کے رہنے یا جانے سے اپنی قیمت نہیں بدلتی۔ اس نے اپنے آنسوؤں سے خود کو سنبھالنا سیکھا ہے اس لیے اب اسے کسی کے سہارے کی طلب نہیں۔ جس نے اپنے ہی آنسوؤں سے اپنے زخم دھوئے ہوں وہ پھر کسی کے سامنے مرہم کی بھیک نہیں مانگتی۔ اب اسے منانے والے نہیں سمجھنے والے چاہییں؛ اسے روکنے والے نہیں اس کی قدر کرنے والے چاہییں۔ کیونکہ ٹوٹ کر سنبھلنے والی عورت پھر محبت تو کرتی ہے مگر خود کو مٹا کر نہیں۔ وہ خاموش ضرور ہے مگر کمزور نہیں؛ وہ نرم ضرور ہے مگر دوبارہ بکھرنے والی نہیں۔ کیونکہ جو عورت اپنے ملبے سے خود اٹھے اس کے غرور کو دنیا نہیں، صرف رب جانتا ہے۔ 🌸🌷ہیر #fyp #creatersearchingsight