@hozaifakhan8966: جامعہ دارالادب چارسدہ میں سالانہ تقریبِ یومِ سرپرستان آج 9 ستمبر 2026 بروز بدھ سہ پہر 3 بجے تا عصر منعقد ہوئی۔ تقریب میں طلبہ کرام کے سرپرست حضرات نے شرکت کی اور اپنے بچوں کے تعلیمی ریکارڈ سمیت جامعہ کے حال احوال سے آگاہی حاصل کی۔ تقریب میں جامعہ کے بانی و مہتمم شیخ الحدیث والادب حضرت مولانا سعید الرحمٰن صاحب، جامعہ کے ناظم اعلیٰ شیخ الحدیث حضرت مولانا شوکت علی نقشبندی صاحب ، جامعہ کے صدر مدرس شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد ہاشم خان صاحب سمیت دیگر اساتذہ کرام نے شرکت کی۔ تقریب میں طلبہ کرام نے تلاوت، نعت خوانی اور تقاریر کئے۔ تقریب کے آخر میں امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کرام کو انعامات سے نوازا گیا۔ #foryoupage #new #madrassa #nazem #جمعیت_علمــاء_اســـــــلام