🌸🌷 اُمّالۡمُؤۡمِنِیۡن سَیِّدَہ عَائِشَہ صِدِّیقَہ رَضِیَاللّٰہُتَعَالٰی عَنۡہَا 🌷🌸
اُمّالۡمُؤۡمِنِیۡن سَیِّدَہ عَائِشَہ صِدِّیقَہ رَضِیَاللّٰہُتَعَالٰی عَنۡہَا خلیفۂ اوّل اَمِیۡرُالۡمُؤۡمِنِیۡن سَیِّدُنَا اَبُوۡبَکۡر صِدِّیق رَضِیَاللّٰہُتَعَالٰی عَنۡہُکی صاحبزادی اور خاتمُالنّبِیِّیۡن حَضۡرَت مُحَمّد صَلّی اللّٰہُعَلَیۡہِ وَاٰلِہٖ وَسَلّم کی زوجۂ مطہرہ اور اُمّت کی عظیم ترین معلمہ تھیں، اسی وجہ سے قرآن کریم نے ازواجِ نبی کو اُمّهٰتُالۡمُؤۡمِنِیۡن قرار دیا جیسا کہ آیت ہے: اَلنّبِیّاَوۡلٰی بِالۡمُؤۡمِنِیۡنَمِنۡ اَنۡفُسِہِمۡ وَاَزۡوَاجُہٗ اُمّهٰتُہُمۡ (سورۃ الاحزاب: 6)۔ آپ علم، فقہ، عبادت اور تقویٰ میں بے مثال تھیں اور تقریباً دو ہزار سے زیادہ احادیث آپ سے مروی ہیں جنہیں صحیح البخاری، صحیح مسلم اور دیگر کتب حدیث میں روایت کیا گیا ہے۔ نبی کریم صَلّی اللّٰہُعَلَیۡہِ وَاٰلِہٖ وَسَلّم نے آپ کی محبت کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا: فَضۡلُعَائِشَہ عَلَی النِّسَاءِ کَفَضۡلِ الثّرِیۡد عَلٰی سَائِرِ الطّعَام (صحیح البخاری، حدیث 3769) یعنی عائشہ کو عورتوں پر ایسی فضیلت حاصل ہے جیسے ثرید کو دوسرے کھانوں پر۔ نبی اکرم صَلّی اللّٰہُعَلَیۡہِ وَاٰلِہٖ وَسَلّم نے اپنے آخری ایام اُسی حجرہ میں گزارے جو سَیِّدَہ عَائِشَہ رَضِیَاللّٰہُتَعَالٰی عَنۡہَا کا حجرہ تھا اور وصال کے بعد وہیں مدفون ہوئے جو آج روضۂ رسول ﷺ کے نام سے معروف ہے۔ سَیِّدَہ عَائِشَہ صِدِّیقَہ رَضِیَاللّٰہُتَعَالٰی عَنۡہَا کا وصال 17 رمضان المبارک 57 ہجری کو مدینہ منورہ میں ہوا اور آپ کو جنت البقیع میں دفن کیا گیا۔ آپ علم و تقویٰ کی عظیم مثال اور امتِ محمدیہ کی روحانی ماں ہیں جن سے دین کا بڑا حصہ امت تک پہنچا۔
🌸 دعا گو چوہدری معاویہ 🌸