@sialkotdigitalofficial: بیوہ خاتون سے 50 ہزار روپے رشوت لینے والا تھانہ بڈیانہ میں تعینات اے ایس آئی گرفتار سیالکوٹ: اینٹی کرپشن سیالکوٹ نے کرپشن کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تھانہ بڈیانہ میں تعینات اے ایس آئی محمود علی کو 50 ہزار روپے رشوت وصول کرتے ہوئے ٹریپ ریڈ کے دوران گرفتار کر لیا۔ اینٹی کرپشن حکام کے مطابق ایک بیوہ خاتون نے شکایت کی تھی کہ تھانہ بڈیانہ میں تعینات اے ایس آئی محمود علی کی جانب سے اس سے مبینہ طور پر سرکاری معاملے میں کارروائی کے عوض 50 ہزار روپے رشوت طلب کی جا رہی ہے۔ شکایت موصول ہونے پر اینٹی کرپشن سیالکوٹ نے معاملے کی تصدیق اور قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد کارروائی کا منصوبہ بنایا۔ اینٹی کرپشن ٹیم نے سرکل آفیسر رانا مبشر علی کی نگرانی میں ٹریپ ریڈ کیا، جہاں اے ایس آئی محمود علی کو مبینہ طور پر رشوت کی رقم وصول کرتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا۔ اینٹی کرپشن حکام کے مطابق کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 50 ہزار روپے رشوت کی رقم برآمد کر لی گئی۔ گرفتار ملزم محمود علی بی ایس 11 کا پولیس اے ایس آئی ہے اور تھانہ بڈیانہ میں تعینات تھا۔ حکام کے مطابق یہ کارروائی مقدمہ نمبر 41/2026، تھانہ اینٹی کرپشن سیالکوٹ کے سلسلے میں عمل میں لائی گئی۔ ملزم کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی شروع کر دی گئی ہے جبکہ واقعہ کی مزید تفتیش جاری ہے۔ اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ سرکاری امور کی انجام دہی کے عوض رشوت طلب کرنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جا رہی ہے۔ شہریوں کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ کسی سرکاری افسر یا اہلکار کی جانب سے رشوت طلب کیے جانے کی صورت میں خاموش رہنے کے بجائے فوری طور پر متعلقہ حکام کو اطلاع دیں۔ سرکل آفیسر اینٹی کرپشن سیالکوٹ رانا مبشر علی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ کرپشن کے خاتمے کے لیے اینٹی کرپشن کا ساتھ دیں اور رشوت طلب کرنے والے سرکاری اہلکاروں کے خلاف شکایات درج کروائیں۔ رابطہ نمبر: 0300-6100185 اینٹی کرپشن حکام کا پیغام: رشوت نہ دیں، رشوت کے خلاف آواز اٹھائیں۔ @Anti corruption establishment @Maryam Nawaz Sharif @Sialkot Police @Govt_Of_Punjab #Sialkotupdates #SialkotNews #Sialkot #SialkotDigital #anticruptionsialkot
اب پتا چلا پولیس والے راتو رات کیسے امیر ہو جاتے ہیں
2026-09-09 18:37:03
33
Amir Jutt :
یہاں 50 ہزار لے رہا تھا ابھی ایک لاکھ دے کے گھر ا جائے گا[Big LOL]
2026-09-09 18:34:42
22
Zaheerwahla :
پسرور۔۔اینٹی کرپشن کا کرپشن کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری،
پسرور۔۔ تھانہ بڈیانہ کانکا تھانیدار50 ہزار روپے رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار
پسرور۔۔ اے ایس آئی محمود سرکاری گاڑی پر ملزمان کو پیش کرنے پسرور کچہری آرہاتھا
پسرور۔۔جس کو نارووال بائی پاس پر 50 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے آنٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ کےرانا مبشر اور ٹیم نےمجسٹریٹ کی موجودگی میں نشان زدہ نوٹ برآمدکرکےگرفتار کر لیا ہے
2026-09-09 18:06:09
10
MALIK FAISAL AWAN :
عورت کو اب پولیس سے کون بچاۓ گا
2026-09-10 01:48:44
6
maanbajwa758 :
we'll done 👍✅
2026-09-10 06:25:39
1
Hero on line :
movie name
2026-09-10 08:47:55
1
Bajwa jan :
good work
2026-09-10 10:36:08
1
گہری چُپ :
رشوت لینے والے کو صرف معطل نہ کیا جائے ثابت شدہ کرپشن پر سخت سے سخت سزا ناجائز مال کی ضبطی اور سرکاری ملازمت سے مستقل نااہلی ہونی چاہیے اور اس کی اولاد کو بھی کسی قسم کی سرکاری ملازمت نہ دی جائے تاکہ جو لوگ اپنی اولاد کا مستقبل بنانے کے لیے کرپشن کرتے ہیں انہیں اپنے عمل کے انجام کا احساس ہو۔
2026-09-10 12:24:07
2
Ch Faisal :
within 2 days bail because prosecution failure to establish the case
2026-09-10 03:15:57
0
Anas Anees :
اگر ملک پاکستان میں ایسے نظام رہے تو یہ لوگ کبھی غریبوں سے رشوت نہیں لیں گے
2026-09-09 18:41:43
8
منافق لوگ :
پنجاب کی 45000 ٹن گندم غائب کرنے والوں کو پکڑ کر دکھائیں 🥺🥺
2026-09-10 11:41:15
0
AL Noor Motors Sialkot :
Very good 👍
2026-09-09 18:17:59
1
Rizwan Ali :
کاش کے پی کے میں بھی اس ہوتا
2026-09-10 10:15:19
2
Dilshad Ansari Electronics :
good job 👍
2026-09-09 18:15:28
3
rafiqboota945 :
جی السلام علیکم سر اگر اس کی نوکری بھی ختم ہو اور اس کی دیکھی جائیداد کتنی نوکری کے بنی ہے وہ سب کو سب ضبطے ہی کی جائے اور وہ گورنمنٹ کے خزانے میں ڈالی جائے اور اس کی نوکری بالکل ختم کی جائے اور اس کو سزا کم کم 50 سال ہو تب یہ سسٹم سدھرے گا پاکستان ہمیشہ زندہ باد
2026-09-10 02:35:53
3
ارسلان عارف ارائیں ♥️ :
پاکستان کیا خاک ترقی کرے گا جب ہر ادارہ کرپشن لوٹ مار میں ملوث ہو
2026-09-10 03:43:21
2
naseer :
اس ملک سے یہ تماشہ بند کرے اور کسی کو سزا دے اور عبرت کا نشان بناے اگر نہیں کر سکتے تو اپنے رب کو جواب کے لیے تیار ہو جاو
2026-09-10 05:24:22
1
Muhammad Usman Usman :
very Good Sir
2026-09-10 10:17:31
1
rajputhasan8 :
اللہ کرے کہ اینٹی کرپشن والے صرف ایک مہم نہ چلائیں بلکہ اس کام کو ایسے ہی جاری رکھیں تاکہ ملک سے کرپشن ختم ہو سکے اور غریب لوگوں کے بھی کام ہو سکیں جو رشوت دینے کے ڈر سے اپنے جائز کاموں کو بھی روکے ہوئے ہیں ❤️❤️❤️
2026-09-10 01:51:34
2
Jani KhanDahani :
teri khir shair laga aa 🥰🥰🥰
2026-09-09 20:01:18
1
Ali Mughal :
👌👍👍👌🫶🫶salm ha apko sir g jo apny kam kiya👍
2026-09-10 03:41:02
1
Muhammad Mudassar :
بہت خوب جناب 👍👍
2026-09-09 18:39:55
1
Mithu Bhai :
very good job
2026-09-09 18:31:46
1
To see more videos from user @sialkotdigitalofficial, please go to the Tikwm
homepage.