@myaseen_official: کیونکہ وہ چاہتا ہے کہ وہ جس عورت سے محبت کرتا ہے، اسے اس کے سوا کوئی دوسرا نہ دیکھے۔ سچی محبت صرف خوبصورت الفاظ یا دعووں کا نام نہیں، بلکہ یہ ایک احساسِ ملکیت۔۔۔ غیرت۔۔۔ اور تحفّظ۔۔۔ کا نام ہے۔ جب ایک مرد کا دل کسی عورت کی محبت سے لبریز ہوتا ہے، تو وہ اسے دنیا کی گندی اور ہوس بھری نگاہوں سے بچانا چاہتا ہے۔ مرد کی یہ خواہش یا حکم کسی پابندی یا قید کا نام نہیں، بلکہ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ عورت اس کے لیے کتنی قیمتی اور نایاب ہے۔ جیسے انسان اپنی سب سے قیمتی اور نایاب چیز کو سنبھال کر اور چھپا کر رکھتا ہے تاکہ کوئی اسے نقصان نہ پہنچائے یا اس پر بری نظر نہ ڈالے، بالکل اسی طرح ایک باحیات اور غیرت مند مرد اپنی محبوبہ کو دنیا کے سامنے نمائش کی چیز بننے نہیں دیتا۔ پردہ عورت کا زیور ہے اور جب اس زیور کی حفاظت کا احساس مرد کی محبت میں شامل ہو جائے، تو وہ محبت صرف اس دنیا تک محدود نہیں رہتی بلکہ پاکیزگی کے سانچے میں ڈھل کر باوقار بن جاتی ہے۔ یہی وہ غیرت ہے جو سچی محبت کو ہوس اور عارضی جذبات سے الگ کرتی ہے۔۔۔!!! #🥀🖤💔🖤😥 #myaseen_official #sadlove #4you #foryou