@kingediting85: #پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرے ٹیسٹ میچ کا پہلا دن اپنے اختتام کو پہنچ گیا ہے، اور آج کا دن بھی پاکستان کے لیے مکمل طور پر ایک ڈیزاسٹر ثابت ہوا ہے۔ پوری سیریز کی طرح آج بھی پاکستان کی بیٹنگ بری طرح ناکام رہی۔ صورتحال یہ رہی کہ پاکستان کے آٹھ بیٹسمین ڈبل فگر میں بھی داخل نہیں ہو سکے۔ پاکستان کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 133 رنز بنائے۔ بیٹنگ میں جو تبدیلیاں کی گئی تھیں، سائم ایوب کو دوبارہ ٹیم میں لایا گیا، لیکن وہ بھی مکمل طور پر ناکام رہے اور بغیر کھاتا کھولے آؤٹ ہو گئے۔ اس کے علاوہ جتنے بھی سینئر بیٹسمین تھے، سعود شکیل کو چھوڑ کر سب نے ہی انتہائی مایوس کن کارکردگی دکھائی۔ غازی غوری، جو آج رضوان کی جگہ اپنا ڈیبیو کر رہے تھے، وہ بھی زیادہ متاثر نہیں کر سکے۔ دوسری طرف بولنگ آل راؤنڈر عمران رندھاوا بھی کچھ خاص کارکردگی نہ دکھا سکے۔ جہاں تک پاکستان کی بولنگ کا تعلق ہے تو آج کے دن کی سب سے زیادہ امپریسیو چیز رضا اللہ کا ڈیبیو رہا۔ جب رضا اللہ بولنگ کے لیے آئے تو پہلی مرتبہ ایسا لگا کہ پاکستان کی بولنگ لائن میں واقعی کچھ جان موجود ہے۔ جس رفتار سے وہ بولنگ کر رہے تھے، یہاں تک کہ انہوں نے 148 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کو بھی ٹچ کیا، وہ واقعی دیکھنے والی بات تھی۔ پھر اپنے پہلے ہی اوور میں جس طریقے سے انہوں نے جوئے روٹ کو آؤٹ کیا، وہ ان کے کیریئر کی پہلی وکٹ تھی اور کیا ہی بڑی وکٹ حاصل کی! رضا اللہ کی بولنگ سے کچھ امید ضرور پیدا ہوئی کہ شاید پاکستان انگلینڈ کی بیٹنگ کا مقابلہ کر پائے، لیکن دوسرے بولرز کی طرف سے انہیں زیادہ سپورٹ نہیں ملی۔ ویسے بھی پاکستان کا پہلی اننگز میں صرف 133 رنز کا اسکور اتنا کم تھا کہ اسے ڈیفینڈ کرنا آسان نہیں تھا۔ انگلینڈ کی طرف سے ہیری بروک ففٹی مکمل کر کے ناٹ آؤٹ ہیں، جبکہ ایمیلیو گین نے بھی 60 رنز کی اہم اننگز کھیلی۔ پہلے دن کے اختتام پر انگلینڈ کی چار وکٹیں 156 رنز پر گر چکی ہیں اور وہ پاکستان پر 23 رنز کی برتری بھی حاصل کر چکا ہے۔ اب حالات دیکھ کر تو یہی لگ رہا ہے کہ یہ میچ شاید کل ہی ختم ہو جائے۔ اگر انگلینڈ کل ایک یا ڈیڑھ سیشن مزید بیٹنگ کر لیتا ہے تو پھر پاکستان کو ایک یا ڈیڑھ سیشن میں آل آؤٹ کرنا انگلینڈ کے لیے کوئی بڑی بات نہیں۔ اس سیریز میں انگلینڈ پہلے بھی پاکستان کو جلدی آل آؤٹ کر چکا ہے۔ دیکھتے ہیں کل پاکستان کیا کرتا ہے، لیکن موجودہ صورتحال دیکھ کر تو امید کم ہی ہے کہ یہ میچ تیسرے دن تک پہنچے گا۔ #unfilteredismail #pakvsengtestseries