@merypastumho66: شادی کا محبت سے کیا تعلق؟ کیا تم نے کبھی نکاح نامے پر "محبت" کا کوئی خانہ دیکھا ہے؟ نکاح صرف محبت کے جذبات کا نام نہیں، یہ ذمہ داری، عہد، وفاداری اور ایک دوسرے کا ساتھ نبھانے کا نام ہے۔ محبت کبھی کم یا زیادہ ہو سکتی ہے، جذبات بدل سکتے ہیں، حالات انسان کو آزما سکتے ہیں؛ مگر نکاح کا اصل حسن یہ ہے کہ انسان جذبات کے بدلنے کے باوجود اپنے عہد کو نبھانے کی کوشش کرے۔ محبت مل جائے تو شادی خوبصورت ہو جاتی ہے، لیکن صرف محبت کی بنیاد پر شادی قائم نہیں رہتی۔ اسے قائم رکھنے کے لیے کردار، صبر، احترام اور وفا چاہیے۔ کیونکہ نکاح نامے پر محبت کا خانہ نہیں ہوتا، مگر ایک ایسا عہد ضرور ہوتا ہے جسے محبت سے بھی زیادہ سنبھالنے کی ضرورت ہوتی ہے 🥺💔🥀 سیاہ بخت 🖤