@hamzaali.exe: کچھ محبتیں ملنے کے لیے نہیں ہوتیں، بس دل میں رہ کر زندگی بھر تڑپاتی ہیں۔ انسان چاہے جتنا بھی خود کو سمجھا لے کہ اب سب ختم ہو چکا ہے، مگر دل کچھ یادوں کو ختم ہونے نہیں دیتا۔ کبھی کسی کی بات، کبھی اُس کی آواز، کبھی ساتھ گزارا ہوا ایک چھوٹا سا لمحہ اچانک سب کچھ یاد دلا دیتا ہے۔ عجیب بات ہے کہ جس شخص کو ہم اپنی زندگی کا سب سے خوبصورت حصہ سمجھتے ہیں، کبھی کبھی وہی ہماری سب سے گہری تکلیف بن جاتا ہے۔ میں نے بھی ایک محبت کو دل میں بہت سنبھال کر رکھا، مگر شاید وہ میرے نصیب میں لکھی ہی نہیں تھی۔ اب نہ کوئی شکوہ ہے، نہ کوئی شکایت، بس ایک خاموش سی خواہش ہے کہ وہ جہاں بھی ہو، خوش رہے۔ اور میں اپنی ادھوری محبت کے ساتھ جینا سیکھ لوں۔ 🖤🥀 #urdupoerty #deepthoughts #heartbroken #missingsomeone #fyp