@ifti12145: اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُونَ ایک درد مند انسان آج ہم سے جدا ہوگیا… وہ شخص جو دوسروں کے درد کو اپنا درد سمجھتا تھا، آج خود دنیا کے تمام دردوں سے آزاد ہوگیا۔ بہت تھک چکے ہو بھائی… اب آرام کرلو۔ زندگی کی تلخیاں، زمانے کی سختیاں اور سفر کی ساری تھکنیں یہیں چھوڑ جاؤ۔ اب تم اُس ذات کے حوالے ہو، جس کے فیصلوں میں حکمت ہے اور جس کی رحمت ہر غم سے وسیع ہے۔ آہ میرے بھائی… انسان دنیا سے چلا جاتا ہے، مگر اس کی محبت، اس کی یادیں اور اس کے اچھے کردار لوگوں کے دلوں میں زندہ رہتے ہیں۔ اللہ تمہیں اپنی بے پایاں رحمت میں جگہ دے، قبر کو نور سے بھر دے اور محمدؐ و آلِ محمدؑ کے صدقے تمہارے درجات بلند فرمائے۔ خدا کے حوالے، میرے بھائی… ہم بھی مسافر ہیں، بس ہماری باری ابھی باقی ہے