@mor_pakistan: تھر کول ریل کنیکٹیویٹی — معیشت اور توانائی کے شعبے میں ایک تاریخی پیش رفت وزیراعظم محمد شہباز شریف کے وژن اور وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی مسلسل کاوشوں سے 105 کلومیٹر طویل تھر کول ریل کنیکٹیویٹی منصوبہ عملی شکل اختیار کر رہا ہے۔ اس منصوبے کے ذریعے تھر کے مقامی کوئلے کو ریلوے نیٹ ورک سے منسلک کیا جائے گا، جس سے کوئلے کی کم لاگت اور مؤثر ترسیل ممکن ہوگی، درآمدی کوئلے پر انحصار کم ہوگا اور ملک کو سالانہ اربوں ڈالر کی بچت متوقع ہے۔ یہ منصوبہ مقامی وسائل کے مؤثر استعمال، توانائی کے تحفظ اور پاکستان ریلوے کے freight نظام کو مزید مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ وزیراعظم کا وژن، وزیر ریلوے کی کاوشیں — بدلتا ریلوے، مضبوط معیشت، خود کفیل پاکستان۔