@irfanthelight: نوری دربار ❤️ خیر کا مخزن نور کا معدن یہ نوری دربار نور محمد جی کا آنگن یہ نوری دربار غوثِ جلی کی جلوت کا ہر جلوہ ہے موجود باہو کی ھو ھو کا جوبن یہ نوری دربار اہلِ نظر کے حلقوں میں وہ بن جائے محبوب جس کو بخشے اپنا دھوون یہ نوری دربار ناسوتی لاہوتی بن کر کرتا پھرے پرواز کھولتا ہے اک ایسا روزن یہ نوری دربار دھوپ نگر میں سائے دینا ہے ادنیٰ سی ریت صحراؤں کو کر دے گلشن یہ نوری دربار چاک گریباں کا کیا غم ہے ہاتھ بڑھا مقصود ایک نیا بخشے پیراہن یہ نوری دربار فقیر مقصود سروریؒ #sufism #faqirabdulhameed #irfanthelight #nooridarbar