@newstatus0013: آیا عمر فاروق سائیں 🤍 آپ کی ہیبت اور دلیری کا یہ عالم تھا کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: "اے ابنِ خطاب! اس ذات کی قسم جس کے قبضے میں میری جان ہے، جب شیطان تمہیں کسی راستے پر چلتے ہوئے دیکھتا ہے تو وہ اپنا راستہ چھوڑ کر دوسرا راستہ اختیار کر لیتا ہے۔" (صحیح بخاری) قیصر و کسریٰ کی سلطنتوں پر ہیبت اپنے دورِ خلافت میں آپ نے سادگی اور درویشی کے باوجود اس وقت کی دو سب سے بڑی عالمی طاقتوں (سلطنتِ روم اور سلطنتِ فارس) کو شکست دی۔ آپ کے نام اور عدالت سے دنیا کے جابر حکمران کانپتے تھے۔