@qnqofficial3: وزیرِ اعلیٰ سندھ کے معاونِ خصوصی برائے سرمایہ کاری و پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ سید قاسم نوید قمر نے آج کراچی ماربل سٹی کا دورہ کیا اور ماربل سٹی میں ترقیاتی کام کاجائزہ لیا سید قاسم نوید قمر نے کراچی ماربل سٹی سائٹ پر ماربل سٹی بورڈ کے ایک اجلاس کی صدارت بھی کی اور کہا کہ ماربل سٹی سندھ حکومت کا ایک شاندار منصوبہ ہے جس میں صوبے کے سرمایہ کاروں کو ماربل انڈسٹری کے قیام و ترقی کے لئے تمام ضروری جدید سہولیات و مواقع فراہم کئے گئے ہیں۔ انہوں نے ماربل سٹی بورڈ کے اراکین سے کہا کہ وہ سرمایہ کاروں کو کراچی ماربل سٹی کی سہولیات اور افادیت سے آگاہ کریں تاکہ مقامی کارخانے دار اور صنعتکار اس شعبے میں آگے آئیں اور ملکی معیشت اور قیمتی زرِ مبادلہ کے حصول میں اپنا موثر کردار ادا کریں ۔ اس موقع پر محکمۂ سرمایہ کاری سندھ کے سینئر افسران اور ماربل انڈسٹری سے وابستہ افراد کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔