میری خواہش یہ نہیں کہ سب کچھ دوبارہ ویسا ہو جائے جیسا پہلے تھا، اور نہ ہی یہ کہ ماضی بدل جائے… میری خواہش اس سے کہیں زیادہ سادہ، مگر کہیں زیادہ مشکل ہے؛ بس ایک بار پھر تمہاری آنکھیں دیکھ سکوں
صرف ایک لمحے کے لیے تمہارے سامنے کھڑا ہو سکوں اور اُن آنکھوں میں دیکھ سکوں جن سے میں نے شاید ضرورت سے بھی زیادہ محبت کی۔ جیسے میں اُن میں ہمارے وہ تمام دن تلاش کر رہا ہوں جو کہیں کھو گئے، اور وہ تمام باتیں جو میرے دل میں رہ گئیں مگر میں کبھی تم سے کہہ نہ سکا
🥺 A💙