@hamzagill665: آج ہمارے چک میں ایک فوتگی ہوئی۔ جب مجھے اس کا پتا چلا تو میں بھی جنازہ پڑھنے کے لیے وہاں گیا۔ جنازہ پڑھا گیا، پھر میت کو قبرستان لے جایا گیا اور میں بھی تدفین کے لیے ساتھ چلا گیا۔ قبرستان پہنچ کر جب تدفین ہو رہی تھی تو میری نظر اچانک دو چھوٹے بچوں پر پڑی۔ وہ دونوں قبر سے تھوڑا سا دور ایک شخص کے ساتھ کھڑے تھے، اور اس شخص نے دونوں بچوں کے ہاتھ مضبوطی سے پکڑے ہوئے تھے۔ دونوں بچے خاموش تھے، بس اپنی ماں کی قبر کی طرف دیکھ رہے تھے۔ اس وقت نہ جانے کیوں میری نظر بار بار انہی بچوں پر جا رہی تھی۔ آس پاس سب لوگ اپنی اپنی مصروفیت میں تھے، کوئی قبر میں مٹی ڈال رہا تھا، کوئی دعا کر رہا تھا، کوئی خاموش کھڑا تھا… مگر وہ دونوں بچے ایسے کھڑے تھے جیسے انہیں ابھی تک سمجھ ہی نہیں آیا کہ ان کے ساتھ کیا ہو گیا ہے۔ مجھے سب سے زیادہ تکلیف اس خیال نے دی کہ انہیں کیا پتا کہ آج وہ یتیم ہو گئے ہیں۔ انہیں کیا معلوم کہ جس ماں کے پاس وہ واپس جانے والے تھے، وہ اب کبھی ان کے ساتھ گھر نہیں جائے گی۔ انہیں کیا معلوم کہ آج کے بعد گھر وہی ہوگا، دیواریں وہی ہوں گی، دروازہ وہی ہوگا، مگر ماں کی آواز نہیں ہوگی۔ انہیں کیا معلوم کہ جب رات کو انہیں ڈر لگے گا تو ماں انہیں سینے سے لگانے کے لیے نہیں ہوگی۔ جب وہ بیمار ہوں گے تو ان کے ماتھے پر ہاتھ رکھنے والی ماں نہیں ہوگی۔ جب انہیں کسی بات پر خوشی ہوگی تو سب سے پہلے ماں کو بتانے کا موقع نہیں ہوگا۔ اور جب زندگی انہیں تھکا دے گی تو ماں کی گود جیسا سکون کہیں نہیں ملے گا۔ وہ دونوں بچے قبر سے کچھ فاصلے پر کھڑے تھے، ایک شخص نے ان کے ہاتھ پکڑے ہوئے تھے، شاید وہ انہیں سنبھالنے کی کوشش کر رہا تھا۔ مگر میں، حمزہ، وہاں کھڑا صرف یہی سوچ رہا تھا کہ کسی کے ہاتھ پکڑ لینے سے ماں کی کمی تو پوری نہیں ہو سکتی۔ تدفین مکمل ہو گئی۔ قبر پر مٹی ڈال دی گئی۔ لوگ آہستہ آہستہ واپس جانے لگے۔ لیکن وہ دونوں بچے اب بھی وہیں تھے۔ شاید ان کے ننھے دل ابھی بھی اپنی ماں کو تلاش کر رہے تھے، شاید انہیں یقین تھا کہ وہ ابھی اٹھے گی، انہیں اپنے پاس بلائے گی اور پہلے کی طرح پیار کرے گی۔ مگر انہیں کیا معلوم تھا کہ آج ان کی زندگی کا سب سے بڑا سہارا ہمیشہ کے لیے ان سے دور جا چکا ہے۔ میں وہاں کھڑا انہیں دیکھتا رہا اور دل میں بس یہی خیال آتا رہا: “یا اللہ… ان معصوم بچوں کو ابھی یہ بھی نہیں معلوم کہ وہ کس قدر بڑے غم کے ساتھ اس دنیا میں آگے بڑھنے والے ہیں۔” آج ایک ماں قبر میں چلی گئی، مگر اس کے ساتھ صرف ایک زندگی ختم نہیں ہوئی… اس کی جدائی نے دو معصوم بچوں کی پوری دنیا بدل دی۔ لوگ قبرستان سے واپس چلے گئے، مگر وہ دونوں بچے اپنی ماں کی قبر کے پاس کھڑے شاید یہی سوچ رہے تھے کہ ماں اتنی دور کیوں چلی گئی… اور اب ہمیں کون سنبھالے گا؟ اس منظر نے حمزہ کے دل میں ایک بات بہت گہری اتار دی کہ اپنی ماں کی قدر اس وقت کرو جب وہ تمہارے پاس ہے۔ ان کی خدمت کرو، ان کے ساتھ وقت گزارو، ان کی بات سنو اور ان کے دل کو کبھی تکلیف نہ دو۔ کیونکہ ماں دنیا کی وہ نعمت ہے جس کا کوئی بدل نہیں۔ خوش نصیب ہیں وہ لوگ جن کے سروں پر آج بھی ماں کا سایہ موجود ہے۔ اگر آپ کی ماں زندہ ہے تو آج ہی اس کے پاس بیٹھیں، اس کی خدمت کریں، اس کے ہاتھ چومیں اور اس سے دعائیں لیں۔ کیونکہ جب یہ سایہ سر سے اٹھ جاتا ہے تو انسان کے پاس سب کچھ ہوتے ہوئے بھی ایک ایسی کمی رہ جاتی ہے جسے دنیا کی کوئی چیز کبھی پورا نہیں کر سکتی۔ یا اللہ! جن کی مائیں حیات ہیں، انہیں صحت، عافیت اور لمبی عمر عطا فرما، ان کے سروں پر ہمیشہ اپنی ماؤں کا سایہ قائم رکھ اور انہیں اپنی ماؤں کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرما۔ اور جن کی مائیں اس دنیا سے رخصت ہو چکی ہیں، یا اللہ ان کی کامل مغفرت فرما، ان کی قبروں کو نور سے بھر دے، ان کے درجات بلند فرما اور ان کے بچوں کو صبرِ جمیل عطا فرما۔ یا اللہ! ہماری ماؤں کو ہمارے لیے رحمت بنا کر سلامت رکھ، اور ہمیں اس وقت سے پہلے ان کی قدر کرنے کی توفیق دے جب صرف پچھتاوا باقی رہ جاتا ہے۔ آمین یا رب العالمین۔ 🤲
میری امی کی ڈیتھ جب ہوئی تب میں 26 سال کا تھا۔ لیکن پھر بھی ایسے ہی حال تھا جیسے ان بچوں کا۔ جوجو الفاظ پوسٹ میں لکھے ایک ایک چبھ رہا تھا۔ سب بالکل سچ ہے بالکل۔ ماں کے بغیر زندگی کچھ نہیں بالکل بھی نہیں۔ اللّہ پاک میری والدہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے انہوں نے ہماری بہت اچھی پرورش کی تربیت بہت اچھی کی۔ بڑی بہن عالمہ ترجمہ تفسیر۔ میں اور میرا چھوٹا بھائی حافظ قرآن۔ انہوں نے ہمیشہ سب اچھا ہی سکھایا۔ اللّہ انہیں کروٹ کروٹ جنت نصیب فرمائے۔
2026-09-11 00:38:36
488
گناہوں میں ڈوبا ہوا شخص😌 :
اوہ بھائی الفاظ کہا سے لے آتے ہوں😭😭😭
میری امی جان ہے لیکن آپ کی تحریر پڑھ کر آنکھوں سے آنسوں آگے اللّٰہ پاک سب کی ماؤں کو سلامت رکھے آمین
2026-09-11 02:08:52
276
🇵🇰sundarniazisundar8286🇸🇦 :
ہم والی بال کھیل رہے تھے گھرکےپاس جب کسی نے آکےکہا جلدی گھرچلو آپ ماں کی ماں کی طبیعت خراب ہے زیادہ ہم بھاگ کے گئے شام ہونے والی تھی جب گھر پہنچے ہمارےزندگی میں ہمیشہ کےلیئے رات ہوگئی ماں چلی گئی جب مسجدمیں علان ہواتو یقین نا ہوا کےیہ ہماری ماں کا علان ہورہا ہے بہت روئے تھے اور آج 17 سال ہوگئے امی ابو کوگئے آج تک روتےہیں ان کی یادوں میں 🥺🥺🥺
2026-09-11 04:19:02
150
Asif jamal :
Meri sister aur behnoi ki death hoi bachay boht chottay thay behn bhai hn mn bachay apnay sath le aya 7 sal mother ki death ko aur papa ko 10 sal ho gey jub soy hotay hn itni masoomiat hoti h chehray p mn aksr dekh k rota hoon beta ab 1st year mn bet 8th mn h
2026-09-11 06:15:54
118
سکھیرا پراپرٹی ایڈوائزر :
شالا ماں نہ کسے دی مرے
یااللہ پاک میری امی جان سمیت جن جن لوگوں کے والدین وفات پا گئے ہیں ان سب کی مغفرت فرما
آمین ثم آمین
صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم
صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم
صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم
2026-09-11 01:36:18
71
Hooria :
hmar hmsay main 4 bachon ki maa 13 august Wali rat achank heart attack sy death ho Gai apny kapry Salai kr rhe thi suba ghomny jana tha bachon ko ly k waisy he machine udr he pari hoi thi or CHOTI beti 8 mAh ki Sirf bhtttt dukh hai us ki mout ka pori rat nend ni ai thi abi b us k bachy dakh kr Etna Rona ata🥹🥹🥹
2026-09-11 06:58:24
1
🏙️ Kuwaiti Boye :
Hmary kl yaha ik bae ki death hoi thi in ki CHOTI girl thi lakin hm NY AJ Mang li he in se 4 girl thi hm in ko bahir ly jaye gy Kuwait apni CHOTI behno jesa rakhy gy inshallah bohat jldi in ko ly k ja thy he in k baba to dunya se chaly gy he lakin in ki zindgi asan ho jaye gi
2026-09-11 04:49:55
6
🦋 :
رولا دیا قسم سے مائیں بہت پیاری ہوتی ہےاللہ پاک ان بچوں صبر اور سکون کی زندگی دے 😭❤️
2026-09-11 00:41:16
187
Baba ki jan :
Me apki tahreer pori nai parh Ska but bhai MA ki zarorat to har age me parti ha mre aj 3 bachy hain pr mje aj b lagta ha k me akela hn
2026-09-11 07:26:05
1
Ãli Bhãttì 🇵🇰🇸🇦 :
یاﷲ سب کی ماں کو سلامت رکھنا ہم پر اور سب مسلمانوں پر ماں کا سایہ ہمیشہ سلامت رکھنا
2026-09-11 02:17:48
19
abdulrehman786. :
rula dia
2026-09-10 16:28:33
8
bhatti :
😭😭😭😭 میں قربان ماں دے پیار تو میری امی کو دنیا سے گئے پنتلیس سال ہو گئے میں بلکل بچہ تھآ ماں کا چہرہ بھی یاد نہیں پر جب بھی کوئی درد ملتا ہے پہلی چیخ میں ماں ہی یاد آتی ہے ماں کا پیار رب کریم سب کو عطاء فرماۓ آمین ثمہ آمین
2026-09-11 04:28:08
19
Hiba Khan :
apka caption parh kr Rona aa gya 😭😭
2026-09-11 04:13:35
1
Mûhâmmâd Zâhîd :
کمال تحریر اللّٰہ تعالیٰ ان بچوں کو ہمیشہ اپنے حفظ وامان میں رکھے آمین ثم آمین
2026-09-11 00:46:30
22
یارسول اللّٰہ میں آپ کی غلام :
روح کانپ جاتی ہے جب پتہ چلتا ہے کسی کا ماں یا باپ چلا گیا ہے بس میری اک ہی دعا ہے اللہ پاک میرے والدین کا سایہ ہم پر سلامت رکھے آمین ثم آمین یا رب العالمین 🤲🤲🤲
2026-09-11 03:23:30
13
syeda Mirha's collection :
Bhai apny rula dia ..ek ek lafz dill m jaaa k laag Ra h😢😢
2026-09-11 03:27:42
11
♡ᴍᴀʜʀᴜ♡ :
💔hyeeee Zindagi
2026-09-11 02:14:30
6
🆉🅰🅸🅽🅸 :
اللہ کریم صبر جمیل عطا فرمائے
2026-09-11 01:31:08
7
Mano Jutt :
❤️❤️❤️صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ❤️❤️
2026-09-11 10:32:33
6
zoya :
muja to Rona AA gya muja Kuch na ho jab tak Mera baita bara na ho jay
2026-09-11 02:51:43
26
ChوUDحRی HaمZa💯👑 :
@۵:اللہ پاک ہر ایک کی ماں کو سلامت رکھے🤲❤️😭😭
2026-09-10 16:15:14
6
kami3283 :
ویڈیو دیکھ کر سمجھ گیا کہ کیا معاملہ ہے میری آنکھوں سے آنسوں آگئے کیونکہ آپکی باتیں سچ ہیں میرے ساتھ بھی ایسا ہوا تھا جب میں 9 سال کا تھا ماں کے بعد زندگی کو خوشیاں رونق سب ختم ہو گئی آج تک زخم تازہ ہے ماں کی آواز کے بغیر۔
2026-09-11 03:33:40
42
Sono🫀 :
iss choty bchy jitni UMER thi mri JB Ami fout hoye bht he zilt k Zindagi guzari shukr hai Allah ka ab hr neemat h Allah mjy mry bchono k Sr pr salamat rkhy Ameen
2026-09-11 05:23:40
33
Sakhawat Ali ❤️ :
Ya ALLAH ye waqat kisi dushman pay b na lay k aana .,, itni jaldi maa baap ka jana pechy kuch nae baki rehta
2026-09-10 17:04:29
7
To see more videos from user @hamzagill665, please go to the Tikwm
homepage.