@awaisbrand721: إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ آہ سر! 💔 کیسے آپ کو مرحوم لکھوں…؟ کیسے آپ کو الوداع کہوں؟ سمجھ نہیں آتا آپ کی کون کون سی خوبیوں کو بیان کروں، آپ کی کون کون سی خدمات کو یاد کروں اور آپ کے لیے نکلنے والے آنسوؤں کو کن لفظوں میں سمیٹوں۔ طویل علالت کے بعد آج ایک ایسا شفیق استاد اور عظیم انسان ہم سے جدا ہو گیا، جس نے اپنی پوری زندگی شہداء کے بچوں کی کفالت، یتیموں کے سروں پر شفقت کا ہاتھ رکھنے اور مسکینوں کی دل کھول کر خدمت کرنے میں گزار دی۔ آپ نے صرف سبق نہیں پڑھایا، بلکہ زندگی جینا سکھائی، انسانیت کا درس دیا اور خدمت کو اپنا شعار بنایا۔ آپ کی شفقت کے سائے میں جانے کتنے یتیم بچوں نے حوصلہ پایا، جانے کتنے چہروں پر مسکراہٹ آئی اور جانے کتنے دلوں نے آپ کے لیے دعائیں کیں۔ آج آپ اس دارِ فانی کو الوداع کہہ کر ہم سے ہمیشہ کے لیے جدا ہو گئے، مگر آپ کی محبت، آپ کی شفقت، آپ کی خدمات اور وہ دعائیں جو مظلوموں اور یتیموں کے دلوں سے آپ کے لیے نکلتی رہیں گی، آپ کو کبھی ہم سے جدا نہیں ہونے دیں گی۔ آہ سر! آپ چلے گئے، مگر آپ کی خدمت کی داستان باقی رہے گی۔ آپ کا جسم مٹی میں سو جائے گا، مگر آپ کا کردار بہت سے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہے گ