@mohsinjafarptvlhr: امریکی ریاست کیلی فورنیا میں سیاحوں کیلئے بہت سی جگہیں ہیں جہاں ان کو امریکی معاشرے کو جاننےکا موقع ملتا ہے۔ یہاں کی وادپا وادی اپنے انگوروں اور ان سے بننے والی وائن کیلئے دنیا بھر میں مشہور ہے۔ اس وادی کو دیکھنے کیلئے لوگ دور دور سے آتے ہیں اور قدیم ٹریک پر یہ پرانی طرز کی ٹرین سروس ان سیاحوں کو اس وادی کا ٹور کرواتی ہے۔ ان سیاحوں کو سفر کے دوران خاص کھانا اور شراب بھی فی جاتی ہے۔ اس ٹرین کا ٹکٹ بھی بہت زیادہ ہے پھر بھی تین تین مہینے تک اس کی بکنگ نہیں ملتی۔ ہم چونکہ شراب سے دور ہی تھے تو ٹرین میں ہمارے لئے ایپل سائیڈر دیا گیا۔ اس پر دیگر سیاح ہمیں عجیب نظروں سے گھور رہے تھے کہ اس مہنگے ٹکٹ کی سب سے مہنگی اور منفرد سوغات کو ہم لی ے سے کیوں انکاری ہیں۔ بہرحال اس سفر کا اختتام کیسا رہا یہ اگلے ویڈیو میں اپ دیکھئے گا جو اس سے بھی دلچسپ اور سبق آموز ہوگا۔ #napavalley #napavalleywinetrain #california #tourism #2026