@naeem_ullah.pk15: رپورٹ: مشرق نیوز سینیئر صحافی محمد جلیل ۔ ۔ #جرگہ سخاونو اسبنڑ شوڑشنگ میں ایک تاریخی اور خوش آئند پیش رفت کے تحت، عمر علی خان، نصیب خان، عمر مرحوم اور لال نصیب خان کے درمیان گزشتہ نصف صدی (50 سال) سے چلی آرہی دشمنی بالاآخر امن اور بھائی چارے میں بدل گئی۔ معزز جرگہ ممبران کی انتھک کوششوں اور ثالثی کی بدولت فریقین نے تمام تر تلخیاں بھلا کر صلح پر آمادگی ظاہر کر دی۔ اس موقع پر نعیم اللہ (جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی لوئر دیر)، تازہ خان ناظم، مختیار، نثار خان، مسعود عمر ناظم ، انور زیب ، علی زیب ، ضیاء الرحمن اور مشتاق موجود تھے، جنہوں نے تقریب سے خطاب بھی کیا اور اس امن و آشتی کی کاوش کو سراہا۔ اس تاریخی صلح سے علاقے میں امن و امان کے ایک نئے دور کا آغاز ہوا ہے۔ معزز شخصیات اور عوام نے جرگہ ممبران کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے تمام فریقین کو اس عظیم قدم پر مبارکباد پیش کی ہے۔