@jhonvibes0: تمہیں کبھی خود سے جدا نہیں ہونے دیں گے، کیونکہ تم دیر سے ملے ہو اور اب تمہیں کھونے کا خیال بھی دل کو قبول نہیں۔ تم ہماری زندگی میں شاید دیر سے آئے ہو، مگر جب آئے تو ایسا لگا جیسے کسی ادھوری دعا کو جواب مل گیا ہو۔ اتنا انتظار، اتنی دوریاں اور اتنا وقت گزرنے کے بعد تم ملے ہو، اس لیے اب تمہارا ساتھ ہمارے لیے صرف ایک رشتہ نہیں بلکہ دل کا سکون ہے۔ ہم نے بہت کچھ کھویا ہے، بہت سے لوگ آئے اور چلے گئے، مگر تمہیں پا کر دل نے پہلی بار کہا کہ شاید یہی وہ شخص ہے جس کا انتظار تھا۔ اب تمہیں خود سے جدا کرنا ہمارے بس میں نہیں، کیونکہ تم صرف ہماری پسند نہیں رہے، تم ہماری عادت، ہماری خوشی اور ہماری دعاؤں کا خوبصورت حصہ بن چکے ہو۔ تم دیر سے ملے ہو، مگر اتنا دیر سے ملے ہو کہ اب تم سے دوری کا نقصان دوبارہ برداشت نہیں کر سکتے۔ میری جان۔ بس ہمیشہ ایسے ہی میرے ساتھ رہنا، وقت چاہے جیسا بھی ہو، حالات چاہے جیسے بھی ہوں، ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے رکھنا۔ محبت وہ نہیں جو صرف اچھے وقت میں ساتھ رہے، محبت تو وہ ہے جو ہر مشکل میں بھی ایک دوسرے کو چھوڑنے کا خیال نہ آنے دے۔ تم ملے ہو تو اب تمہیں کھونے کا سوال ہی نہیں، کیونکہ کچھ لوگ زندگی میں بار بار نہیں ملتے اور تم انہی خاص لوگوں میں سے ہو_🤌🌼🩵 #fyp