@midreesjani313: ہم تمام حفاظِ کرام کو دستارِ فضیلت کی عظیم سعادت حاصل ہونے پر دل کی گہرائیوں سےمبارکباد پیش کرتے ہیں۔ یہ بابرکت اعزاز آپ کی شبانہ روز محنت، اخلاص اور قرآنِ کریم سے والہانہ وابستگی کا روشن ثمر ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ حضرات کو قرآنِ مجید کا سچا حافظ، عامل اور خادم بنائے، آپ کے علم و عمل میں برکت عطا فرمائے، دینِ اسلام کی سربلندی اور اشاعت کے لیے آپ کی خدمات کو شرفِ قبول بخشے، اور آپ کو دنیا و آخرت کی بے شمار سعادتوں سے نوازے۔ آمین یا رب العالمین 🤲🌹 منجانب: اہلسنت والجماعت ضلع ہنگو صدر: مولانا ظفرالرحمن