@razahashmi1606: 🌹 قرآنِ کریم میں اللہ تعالیٰ کی نشانی اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: وَمِنْ آيَاتِهِ أَنْ خَلَقَ لَكُم مِّنْ أَنفُسِكُمْ أَزْوَاجًا لِّتَسْكُنُوا إِلَيْهَا وَجَعَلَ بَيْنَكُم مَّوَدَّةً وَرَحْمَةً ۚ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَاتٍ لِّقَوْمٍ يَتَفَكَّرُونَ (سورۃ الروم 30:21) ترجمہ: “اور اس کی نشانیوں میں سے یہ ہے کہ اس نے تمہارے ہی لیے تم میں سے جوڑے بنائے تاکہ تم ان سے سکون حاصل کرو، اور اس نے تمہارے درمیان محبت اور رحمت پیدا کر دی۔ بے شک اس میں ان لوگوں کے لیے نشانیاں ہیں جو غور و فکر کرتے ہیں۔” یہاں اللہ تعالیٰ نے میاں بیوی کے رشتے کو اپنی “نشانی” قرار دیا ہے۔ یعنی شوہر کا بیوی کے لیے سکون بننا، بیوی کا شوہر کے لیے سکون بننا، ایک دوسرے سے محبت کرنا اور ایک دوسرے پر رحم کرنا اللہ کی قدرت کی نشانیوں میں سے ہے۔ ❤️ محبت بھی عبادت بن سکتی ہے نبی کریم ﷺ نے فرمایا: “تمہارا اپنی بیوی کے منہ میں لقمہ رکھنا بھی صدقہ ہے۔” صحابہؓ نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ ﷺ! کیا آدمی اپنی شہوت پوری کرے اور اس میں بھی اجر ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا کہ اگر وہ اسے حرام جگہ میں کرتا تو گناہ ہوتا، تو حلال جگہ میں کرنے پر اجر کیوں نہ ہوگا؟