@zehaal_e_miskeen: یک طرفہ محبت... سب سے خاموش عذاب کہا تھا نا... "ع" سے صرف "عشق" نہیں ہوتا مگر تم شاید میری بات کو محبت کا مذاق سمجھتے ہو۔ تمہارے لیے شاید میں صرف ایک عام سا انسان ہوں... مگر میرے لیے تم وہ شخص ہو جس کے بعد کسی اور کو دیکھنے کی خواہش ہی ختم ہو جاتی ہے۔ یہ کیسی یک طرفہ محبت ہے... کہ ہر دعا میں تم ہو، ہر انتظار تمہارا ہے، ہر خوشی تمہارے نام ہے، اور ہر درد میرے حصے میں ہے۔ تمہیں شاید آج بھی احساس نہیں... کہ ایک شخص ہر روز سینکڑوں بار تمہارا نام دل ہی دل میں لیتا ہے۔ تمہاری آخری چیٹ بار بار پڑھتا ہے، تمہارے آن لائن ہونے پر اس کی دھڑکن تیز ہو جاتی ہے، اور پھر تمہارا جواب نہ آنا... اس کے پورے دن کو ماتم بنا دیتا ہے۔ تم کبھی پوچھتے ہی نہیں... کہ خاموش رہنے والا شخص اتنا خاموش کیوں ہے؟ کیونکہ وہ جان چکا ہے... جس دل میں اس کے لیے جگہ نہیں، وہاں شکایتیں بھی بےوقار لگتی ہیں۔ جانتے ہو؟ یک طرفہ محبت میں سب سے بڑا دکھ جدائی نہیں ہوتا... بلکہ یہ احساس ہوتا ہے کہ جس شخص کے لیے تم پوری دنیا سے لڑ سکتے ہو، وہ تمہارے لیے ایک لمحہ بھی نہیں رکتا۔ میں تم سے محبت کا صلہ نہیں مانگتا... صرف اتنا چاہتا ہوں کہ کبھی میری کمی محسوس کرو۔ کبھی رات کے کسی پہر میرا خیال تمہیں آ جائے۔ کبھی بےاختیار میرا نام تمہارے ہونٹوں پر آ جائے۔ مگر شاید... کچھ لوگ ہماری دعاؤں میں تو ہوتے ہیں، لیکن ان کی دعاؤں میں ہمارا کوئی وجود نہیں ہوتا۔ اب اگر کوئی مجھ سے پوچھتا ہے کہ محبت کیسی ہوتی ہے... تو میں صرف مسکرا دیتا ہوں۔ کیونکہ محبت اگر دونوں طرف سے ہو تو زندگی بن جاتی ہے... اور اگر صرف ایک طرف سے ہو... تو وہ آہستہ آہستہ انسان سے اس کی ہنسی، نیند، سکون، خواہشیں... حتیٰ کہ جینے کی وجہ بھی چھین لیتی ہے۔ اب سمجھ آیا "ع" سے صرف "عشق" نہیں ہوتا "عادت" بھی ہوتی ہے... "انتظار" بھی... "آنسو" بھی... "آہ" بھی... اور آخر میں وہ "عذاب" بھی... جسے صرف وہی سمجھ سکتا ہے جو کسی ایسے شخص سے محبت کرتا ہے جسے آج تک اس کی محبت کا احساس ہی نہیں ہوتا۔ 🍁 ###Dilkibaat #deepthougts #Urdupoetry #creatorsearchinsights #foryoupageofficiall
ہم نے کہا بھی تھا تیرے بغیر
اگر زندہ رہے تو اکثر بیمار رہیں گے
2026-09-11 16:50:44
3
☠︎ 𝐒 𝐊 𝐘 ☠︎ 💔 :
💔 「سِر پکڑتے ہیں، بلکتے ہیں، تڑپتے ہیں ابھی」
✦ تو کوئی آپ سے کہہ کر گیا تھا عشق کرو؟ ✦
2026-09-11 04:19:12
5
Namal :
ع سے عقل سے عاری ہو جاتا ہے اس راستے کا مسافر
2026-09-11 05:28:03
6
The Sc0rpi0N KinG♠️ :
واااھ بہترین لڑکے کیا باتیں ہے
2026-09-11 16:12:05
3
Leo :
الفت بدل گئی ۔ کبھی نیت بدل گئی ۔
خود غرض جب ہؤے تو سیرت بدل گئی ۔۔
اپنا قصور دوسروں کے سر پر ڈال کر۔
کچھ لوگ سوچتے ہیں حقیقت بدل گئی 🥺
2026-09-11 05:42:51
5
Fairytale :
wah wah kiya bat
2026-09-11 03:16:28
4
Arham Jutt :
Hy me sadqe yar
2026-09-11 15:11:54
3
Mrs Maria Zaffar :
kamal
2026-09-11 14:11:13
3
zohaib Qureshi :
مقام نقطہ بدل گیا "صاحب"
نکھر رہے تھے بکھر گئے ۔۔۔!!!
2026-09-11 19:30:31
2
STRANGER :
Hmm
2026-09-11 14:24:19
3
Umer Usman :
aur AJ kal main isssi mzzeyyy main hu aur Mera name bhi isssi word se Shuru hu Raha hai 😂😂😂😂
ALHMDULILAH mujhe hamesha APNA name buht Pasand hai aur rahe ga 🥰🥰🥰
2026-09-11 17:41:22
3
Rajput224544 :
wao
2026-09-11 12:32:51
3
Arshad Mehmood :
محبت کیا ہے...............
دل کا درد سے معمور ہو جانا
متاعِ جاں کسی کو سونپ کر مجبور ہو جانا
2026-09-11 09:11:11
3
riyan :
wa
2026-09-11 10:33:46
3
0 to ∞ :
ہزار دل میں سوال رکھنا اسے نہ کہنا
اور اس ہنر میں کمال رکھنا اسے نہ کہنا
تمہاری ساری اداسیوں کا سبب وہی ہے
یہ ٹھیک ہے پر خیال رکھنا اسے نہ کہنا
وہ اس بہانے پلٹ کے آئے گا دیکھ لینا
کتاب اس کی سنبھال رکھنا اسے نہ کہنا
2026-09-11 13:34:30
3
Imtiaz Ali Abbasi :
Kamal
2026-09-11 13:44:53
3
zahidanaeem :
nice
2026-09-12 09:02:45
0
☠︎ 𝐒 𝐊 𝐘 ☠︎ 💔 :
🕯️تُم پہ مَرنے سے کَہِیں بَہتَر تھا... 🖤
🥀 ہَم کِسی حادِثے میں مَر جاتے 🥺
2026-09-11 04:15:02
4
Reema Khan :
♥️♥️♥️
2026-09-11 17:13:11
3
Arslan Shafiq 2121 :
❤️❤️❤️
2026-09-11 02:18:15
4
House Of Poetry :
❤️❤️❤️
2026-09-11 16:43:58
2
To see more videos from user @zehaal_e_miskeen, please go to the Tikwm
homepage.