@sweetwhisper13: تکلیف اس بات کی تھی کہ اُسے کوئی فرق ہی نہیں پڑا۔ دنیا میسر تھی مگر میں نے تمہاری جگہ کسی کو نہ دی، اپنی ہر خوشی، ہر دعا، ہر خواب میں بس تمہیں رکھا… مجھے یقین تھا کہ جسے اتنی شدت سے چاہا جائے، وہ کبھی اس محبت کی بے قدری نہیں کرے گی۔ مگر شاید میری محبت ہی میری سب سے بڑی غلطی تھی، میں تمہیں اپنا سمجھ کر عمر بھر نبھاتا رہا، اور تم نے مجھے ایسا چھوڑا جیسے میں کبھی تمہاری زندگی کا حصہ تھا ہی نہیں… درد اس بات کا نہیں کہ تم بدل گئیں، درد تو یہ ہے کہ میں آج بھی وہیں کھڑا ہوں، جہاں تم نے مجھے آخری بار چھوڑا تھا… بس فرق اتنا ہے کہ تب آنکھوں میں تمہیں کھونے کا خوف تھا، اور آج آنکھوں میں یہ یقین ہے کہ جسے دل سے چاہو، ضروری نہیں وہ تمہاری قدر بھی کرے۔ سب سے زیادہ درد جدائی نے نہیں دیا، درد تو اُس کی بےحسی نے دیا۔ کاش وہ ایک بار کہہ دیتی کہ اُسے بھی تکلیف ہے، تو شاید میں خود کو اتنا اکیلا محسوس نہ کرتا ۔🥀🥹 #viralvideo #unfrezzmyaccount #foryou #foryoupage