@eman_writes29: بُرا وقت گزر جاتا ہے، لیکن چہرے ہمیشہ یاد رہتے ہیں۔ وہ چہرے جنہوں نے مشکل وقت میں ہاتھ تھاما، اور وہ بھی جنہوں نے ہمیں ٹوٹتے ہوئے دیکھا مگر ساتھ نہیں دیا۔ وقت تو بدل جاتا ہے، حالات بھی گزر جاتے ہیں، مگر انسانوں کے رویے دل میں کہیں محفوظ رہ جاتے ہیں۔ کچھ لوگ عمر بھر کی محبت بن جاتے ہیں، اور کچھ عمر بھر کا سبق۔ اسی لیے اب مشکل وقت سے ڈر نہیں لگتا، بس لوگوں کے بدلتے چہروں سے حیرت ہوتی ہے۔#fyp #foryoupage #tiktokviral #sadpoetry #pleaseunfreezemyaccount🙏
ترس جاؤ گے تم میرے منہ سے کچھ سننے کے لیے،
پیار کی بات تو دور، اب شکایت تک نہیں کروں گی۔
وہ سامنے بیٹھ کر میری خاموشی کی وجہ پوچھتا ہے،
اور میں نظریں جھکا کر بس خاموش رہی۔
کبھی جس سے بات کیے بغیر ایک لمحہ نہیں گزرتا تھا،
آج اُسی سے بات کرنے کو دل نہیں چاہتا۔
وہ شاید سمجھ رہا تھا کہ میں ہمیشہ کی طرح منا لوں گی،
مگر اُسے کیا خبر کہ اس بار دل واقعی تھک چکا ہے۔
اب نہ کوئی گلہ ہوگا، نہ کوئی شکوہ،
بس خاموشی ہوگی اور ایک فاصلے کا سفر۔
ایک دن تمہیں میری خاموشی بھی یاد آئے گی،
اور تم ترس جاؤ گے میری آواز سننے کے لیے… 💔🥀
2026-09-12 11:26:02
1
To see more videos from user @eman_writes29, please go to the Tikwm
homepage.