`جسمانی درد دور کرنے کے لیے نبوی نسخہ`
عثمان بن ابو العاص ثقفی رضی الله عنه سے روایت ہے که انہوں نے رسول الله صلی الله علیه وسلم سے درد کی شکایت کی که جب سے وه مسلمان ہوئے ہیں، پورے جسم میں درد رہتا ہے۔ تو رسول الله صلی الله علیه وسلم نے ان سے فرمایا:
تم اپنا ہاتھ درد کی جگه پر رکھو اور تین بار بِسْمِ اللهِ کہو اس کے بعد سات بار یه کہو
*اَعُوْذُبِاللهِ وَقُدْرَتِهِ مِنْشَرِّمَا اَجِدُوَاُحَاذِرُ*
الله کے نام کے ساتھ۔ میں الله تعالیٰ اور اس کی قدرت کی پناه چاہتا ہوں، اس چیز کے شر سے جس کو میں پاتا ہوں اور جس سے میں ڈرتا ہوں۔
(صحیح مسلم: 5737)