@silentstrength9661: میں اپنی کہانی کی ہیر ہوں۔ اور ہیر تو ہر کہانی میں مر جاتی ہے۔ میں نے پہلے دن ہی پڑھ لیا تھا اپنا انجام۔ پھر بھی میں نے ہاتھ تھام لیا تھا۔ اس امید پر کہ شاید... شاید میری کہانی کا رانجھا وعدہ نبھا جائے۔ پر نہیں۔ وہ بھی باقی سب کی طرح نکلا۔ اسے میری وفا چاہیے تھی، میری قربانی نہیں۔ اسے میری ہنسی چاہیے تھی، میرے آنسو نہیں۔ اسے میرا نام چاہیے تھا... میں نہیں۔ اور سب سے بڑا زخم کیا پتہ ہے؟ سب سے بڑا زخم یہ ہے کہ جب تم اپنی روح کا آدھا حصہ کسی کو دے دو اور وہ پلٹ کر پوچھے بھی نہ "تم ٹھیک ہو؟" میں چیخی نہیں۔ میں نے شکوہ نہیں کیا۔ میں بس خاموشی سے... اپنے ہی خون سے اپنی قبر کھودتی رہی۔ لوگ کہیں گے ہیر بیوقوف تھی۔ میں کہتی ہوں ہیر بہادر تھی۔ کیونکہ ہیر نے سمجھوتہ کر کے سانس لینے سے انکار کر دیا تھا۔ ہیر نے کہا تھا: "اگر عشق میں عزت نہیں... تو ایسی زندگی سے موت بہتر ہے" تو ہاں۔ میں اپنی کہانی کی ہیر ہوں۔ اور اگر میری موت سے میرا عشق امر ہو جائے... تو میں راضی ہوں۔ بس ایک التجا ہے۔ میرے مرنے کے بعد کوئی تو کہے گا... *"وہ ہاری نہیں تھی۔ وہ صرف سچی تھی"*

نور الایمان 🧕
نور الایمان 🧕
Open In TikTok:
Region: PK
Friday 11 September 2026 05:25:16 GMT
30953
1758
0
687

Music

Download

Comments

There are no more comments for this video.
To see more videos from user @silentstrength9661, please go to the Tikwm homepage.

Other Videos


About