@zaimu172: caption :- ہ محبت جب بچھڑتی ہے نا تو رشتے ختم نہیں ہوتے، بس امید مر جاتی ہے۔ انسان ہاتھ تو چھوڑ دیتا ہے، مگر دل نہیں چھوڑ پاتا۔ عجیب سا خلا رہ جاتا ہے اندر... جیسے کسی نے روح کا ایک حصہ نکال کر واپس نہ رکھا ہو۔ لوگ کہتے ہیں وقت سب ٹھیک کر دیتا ہے، مگر وقت صرف ہمیں عادی بنا دیتا ہے اُس درد کا جو کبھی کم نہیں ہوتا۔ کچھ نام اذان کی طرح دل میں گونجتے رہتے ہیں، چاہے زندگی کتنی ہی آگے کیوں نہ بڑھ جائے۔ بچھڑنا اصل میں ختم ہونا نہیں بلکہ عمر بھر کے لیے کسی ایک شخص کا اندر زندہ رہ جانا ہے۔ *اور سب سے عجیب بات یہ ہے کہ* ہم اُسے بھولنے کی ہزار کوش کرتے ہیں، پر ہر کوش کے بعد وہ اور گہرا ہو جاتا ہے۔ ہم نئے لوگوں سے ملتے ہیں، ہنستے ہیں، باتیں کرتے ہیں... پر رات کے کسی پہر دل پھر وہی پرانا سوال پوچھتا ہے "کاش وہ ہوتا"۔ ہم کسی اور کے ہو بھی جائیں تو بھی ایک کونا ہمیشہ اُس کے نام خالی رہتا ہے۔ کیونکہ کچھ لوگ محبت نہیں ہوتے، وہ ایک عمر ہوتے ہیں۔ اور عمریں ختم نہیں ہوا کرتیں۔ #ForYou #foryoupage #fyp #viral #unfreezemyacount

𝐥𝐨𝐬𝐭_𝐙𝐚𝐢𝐦🖤🥀
𝐥𝐨𝐬𝐭_𝐙𝐚𝐢𝐦🖤🥀
Open In TikTok:
Region: PK
Friday 11 September 2026 06:11:47 GMT
4325
298
7
44

Music

Download

Comments

hania75100
hania🥀 :
کبھی کبھی انسان اپنی زندگی میں نہ چاہتے ہوئے بھی ایک ایسے مقام پر آ کھڑا ہوتا ہے جہاں وہ اپنا درد سوائے اللّٰہ کے کسی کو نہیں سنا سکتا❤️‍🩹
2026-09-11 10:43:36
2
To see more videos from user @zaimu172, please go to the Tikwm homepage.

Other Videos


About