@itxmaazkhan9t5: انا للہ وانا الیہ راجعون۔ ملک احمد علی کی ناگہانی اور اچانک وفات نے پوری کٹی گڑھی کی فضا کو سوگوار کر دیا ہے۔ یقیناً یہ ایک بہت بڑا اور ناقابلِ تلافی صدمہ ہے، جس پر دل انتہائی رنجیدہ ہے۔ کٹی گڑھی کے تمام نوجوان، بزرگ اور اہل علاقہ اس دکھ اور غم کی گھڑی میں سوگوار خاندان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، ان کی لغزشوں کو درگزر فرما کر انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، اور پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی حوصلہ اور جمیل صبر عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین یا رب العالمین۔