@zwanzakhakhelittehad: #زوان_ذخہ_خیل_اتحاد پانی کے مسئلے کے حل کے لیے پُرزور اپیل 📍 علاقہ: بازار زخہ خیل، حڑے میلہ، باڈیانو گاؤں پہاڑ پر واقع گھروں میں پانی کا شدید مسئلہ ہے۔ نیچے کنویں میں پانی موجود ہے، لیکن گھروں تک پہنچانے کا مناسب انتظام نہیں۔ اہلِ علاقہ کو گدھوں اور اپنے سروں پر پانی لانا پڑتا ہے، جس سے خصوصاً خواتین، بچوں اور بزرگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ہم متعلقہ حکام اور مخیر حضرات سے پُرزور اپیل کرتے ہیں کہ کنویں سے پہاڑ پر واقع گھروں تک پائپ لائن یا مناسب پانی کی اسکیم کا فوری انتظام کیا جائے۔ پانی زندگی کی بنیادی ضرورت ہے، اس مسئلے پر فوری توجہ دی جائے۔ #پانی_کا_مسئلہ #بازار_زخہ_خیل #حڑے_میلہ #باڈیانو