@suthrapunjab011: اوکاڑہ () وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن ستھرا پنجاب کے تحت ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ محمد اکرام ملک اور مینجنگ ڈائریکٹر ستھرا پنجاب ایجنسی اوکاڑہ احمد سلیم چشتی کی مشترکہ ہدایات پر ستھرا پنجاب ایجنسی تحصیل اوکاڑہ کے فیلڈ مانیٹرنگ افسران میں نئے یونیفارم تقسیم کر دیے گئے اس موقع پر ڈسٹرکٹ مینیجر علی رضا اور سارکو پروجیکٹ مینیجر محمد رضوان ظفر نے فیلڈ مانیٹرنگ افسران میں نئے یونیفارم تقسیم کیے نئے یونیفارم کی فراہمی کا مقصد فیلڈ میں فرائض انجام دینے والے مانیٹرنگ افسران کی باقاعدہ شناخت کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ ان کی پیشہ ورانہ ظاہری شکل کو مزید بہتر بنانا ہے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے افسران نے کہا کہ فیلڈ مانیٹرنگ افسران صفائی آپریشن کی نگرانی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور نئے یونیفارم کی فراہمی سے فیلڈ میں ان کی شناخت مزید واضح ہوگی انہوں نے کہا کہ صفائی کے عمل کی مؤثر مانیٹرنگ کے ذریعے شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ڈسٹرکٹ مینیجر علی رضا نے فیلڈ مانیٹرنگ افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے علاقوں میں صفائی آپریشن کی مؤثر نگرانی کو یقینی بنائیں صفائی کے معیار پر خصوصی توجہ دیں اور صفائی سے متعلق شہریوں کی شکایات کے ازالے کے لیے اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دیں انہوں نے مزید کہا کہ ستھرا پنجاب کے ویژن کے مطابق صفائی کے نظام کو مزید بہتر اور مؤثر بنانے کے لیے فیلڈ مانیٹرنگ کا عمل مسلسل جاری رکھا جائے گا جبکہ صفائی کے معیار میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی فیلڈ افسران کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنے فرائض پوری ذمہ داری اور پیشہ ورانہ انداز میں سرانجام دیتے ہوئے صفائی آپریشن کی باقاعدگی سے نگرانی کریں @#suthrapunjabprogram @pml.n.official1