@anaofficial220: تمہارا ساتھ چاہیے ایسا ساتھ کے تمہارا ہاتھ تھام کر مجھے یہ سوچنا نہ پڑے کہ تم کل بھی میرے ساتھ ہو گے یا نہیں… میں چاہتی ہوں ہماری محبت اُن لوگوں جیسی نہ ہو جو ایک دوسرے کو پانے کے لیے دنیا سے لڑتے ہیں بلکہ اُن جیسی ہو جو ایک دوسرے کو پا کر دنیا سے بے نیاز ہو جاتے ہیں۔ تم میرے ساتھ رہو تو ضروری نہیں ہر روز مجھے محبت کہہ کر سناؤ کبھی کبھی میری خاموشی کے پاس بیٹھ جانا میرے چہرے سے پڑھ لینا کہ آج دل بھاری ہے… میں تم سے ایسی محبت چاہتی ہوں جس میں جدائی کا خوف ہو مگر جدائی کا یقین نہ ہو جس میں خاموشیاں بھی ایک دوسرے کو سمجھتی ہوں اور جس میں عمر کے آخری حصے میں بھی تمہارا ہاتھ میرے ہاتھ میں ہو اور مجھے فخر ہو اچھا ہوا میں نے تمہیں چُنا تھا…🎀 اور شاید اُس لمحے مجھے کسی دعا کسی معجزے کسی اور زندگی کی خواہش نہ رہے کیونکہ میری ساری خواہشیں تمہارے ہاتھ کی اس ایک گرفت میں پوری ہو چکی ہوں گی -🩵