@.harfeehsaas: انسان کی سب سے المناک فطرت شاید یہی ہے کہ… جس چیز کو حاصل کرنے کے لیے دن رات کوشش کرتا ہے، خواب دیکھتا ہے اور زندگی ادھوری لگتی ہے… وہی چیز حاصل ہو جانے کے بعد معمولی لگنے لگتی ہے۔ اکثر ہمیں وہ چیزیں نہیں تھکاتیں جو ہمارے پاس نہیں ہیں بلکہ وہ چیزیں ہمیں تھکا دیتی ہیں جو ہم نے حاصل کر لی ہیں۔ اس لیے آج جو کچھ آپ کے پاس ہے، اس کی قدر سیکھیں… کیونکہ اصل خاصیت اسی میں ہے کہ آپ اسے برقرار رکھ سکیں۔