@me._always: کاش قیامت کے دن یہ بھی پوچھا جاتا کہ بے وفا لوگ کون ہیں، تو شاید وہ میرا ہاتھ تھام کر، میری آنکھوں میں دیکھ کر کہتا— “یہ وہ شخص ہے جس نے محبت کو کھیل سمجھ کر توڑا تھا، اور یہ وہ دل ہے جس نے اسے اپنی آخری حقیقت سمجھ کر عمر بھر نبھایا تھا۔” پھر شاید وقت بھی ایک لمحے کے لیے ٹھہر جاتا، میری خاموشی اُس کی ہر دلیل سے زیادہ بلند ہوتی، اور میری آنکھوں میں چھپی وہ تمام داستانیں اُس کے سامنے کھڑی ہوتیں جنہیں میں نے کبھی لفظوں میں بیان نہیں کیا۔ میں خاموش کھڑی رہتی، نہ کوئی شکوہ کرتی، نہ اپنی وفا کا حساب مانگتی، کیونکہ کچھ محبتیں حساب مانگنے کے لیے نہیں ہوتیں، وہ تو انسان کے اندر اس طرح دفن ہو جاتی ہیں کہ وقت گزر جاتا ہے، لوگ بدل جاتے ہیں، مگر اُن کی یاد کا ایک موسم کبھی ختم نہیں ہوتا۔ بس اتنا چاہتی کہ وہ ایک لمحے کے لیے میری آنکھوں میں جھانکے، اور اُسے محسوس ہو کہ جس شخص کو اُس نے معمولی سمجھ کر چھوڑ دیا تھا، وہ اُسے بھولنے میں اپنی زندگی کے کتنے خوبصورت سال ہار گیی۔ اُسے اندازہ ہو کہ کسی کا دل توڑ دینا آسان ہے، مگر اُس ٹوٹے ہوئے دل کو دوبارہ یقین کرنا سکھانا دنیا کا شاید سب سے مشکل کام ہے۔ وہ مجھے گلے لگا کر شاید کہتا، خدا کی قسم، میرا نام نہ لینا… اور میں مسکرا کر اُس سے کہتا، فکر نہ کرو، تمہارا نام تو میں نے اُس دن ہی دل سے مٹا دیا تھا جس دن سمجھ آیی کہ محبت مانگی نہیں جاتی، اور وفا اُن لوگوں سے نہیں مانگی جاتی جنہوں نے اسے نبھانے کا وعدہ کر کے بھی توڑ دیا ہو۔ پھر میں اُس سے صرف اتنا کہتی— تم نے تو میرا نام اپنی دعاؤں سے بھی مٹا دیا تھا، اب قیامت میں بھی تمہیں اپنی وفا کا قصہ نہیں سناؤں گی۔ کیونکہ جس محبت کو میں نے عبادت سمجھ کر نبھایا، تم نے اُسے وقت گزاری سمجھ کر چھوڑ دیا۔ اب نہ تم میرے شکوے کے مستحق ہو، نہ میری وفا کی وضاحت کے۔ اور شاید اُس دن اُسے پہلی بار احساس ہو کہ کچھ لوگ زندگی سے چلے جانے کے بعد بھی نہیں جاتے، وہ انسان کے اندر ایک خاموش خلا بن کر رہ جاتے ہیں— ایسا خلا جسے کوئی دوسرا شخص کبھی پُر نہیں کر پاتا۔ میں نے تمہیں کھویا نہیں تھا، میں نے تو صرف یہ سیکھا تھا کہ ہر وہ شخص جسے ہم دل سے اپنا سمجھتے ہیں، ضروری نہیں کہ وہ ہمیں اپنی قسمت میں بھی رکھتا ہو۔ #deep #fyppage #growaccount #foryouppage
pocha jata nahi canfarm pocha jay ga or be wafa ko is donia me bhi or us donia me bhi dono me saza milti he is donia me makafte amal or us donia me saza on anso ka jo us ki waja se is donia me kisi ka nikla hota he