@mpasaeedafridips119: منگھوپیر میں پولیس وردی میں ملبوس افراد کی مبینہ ڈکیتی اور فائرنگ کے افسوسناک واقعے کی شدید مذمت چند روز قبل منگھوپیر کے علاقے میں پولیس کی وردی میں ملبوس کچھ افراد ایک گھر میں داخل ہوئے، جہاں مبینہ ڈکیتی کے دوران فائرنگ سے 15 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ عمران خان رہائی تحریک سندھ کے کنوینئر سعید آفریدی نے احتجاجی دھرنے میں شرکت کی اور شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے واقعے کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کرکے نوجوان کے قتل میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے۔ معصوم نوجوان کا خون رائیگاں نہیں جانا چاہیے، انصاف ہر صورت یقینی بنایا جائے۔