@y_syed: کبھی کبھی ٹھنڈی ہوا صرف موسم نہیں بدلتی، وہ دل کے اندر دفن کوئی پرانی محبت بھی جگا دیتی ہے۔ کھڑکی سے آتی ہوئی وہ سرد ہوا جب چہرے کو چھوتی ہے تو یوں لگتا ہے جیسے کسی بہت اپنے نے خاموشی سے آ کر حالِ دل پوچھ لیا ہو۔ عجیب بات ہے نا ہوا کا کوئی چہرہ نہیں ہوتا، پھر بھی کبھی کبھی اس کے لمس میں کسی خاص شخص کی موجودگی محسوس ہونے لگتی ہے۔ شاید محبت بھی ایسی ہی ہوتی ہے نظر نہیں آتی، ہاتھ نہیں آتی، مگر جب دل کے قریب سے گزرتی ہے تو انسان دیر تک خود کو وہیں کھڑا پاتا ہے۔ اور پھر یہ ٹھنڈی ہوا پتوں کو ہلاتی ہوئی جب گزر جاتی ہے، تو دل بس ایک ہی بات سوچتا ہے کاش محبت بھی ہوا کی طرح ہوتی، جسے روکنے کے لیے ہاتھ نہ پھیلانے پڑتے، بس کھڑکی کھولتے اور وہ ہمیشہ کے لیے ہمارے پاس ٹھہر جاتی۔ #fyp #y_syed #بخت