@alfaz.e.dil23: اگرچہ میری بہت بڑی بڑی خواہشیں ہیں ... زندگی سے : سے بہت کچھ مانگنے کو دل کرتا ہے کئی خواب ہیں، کئی خواہشیں ہیں، ہے، کئی ایسی چیزیں ہیں جنہیں پانے کی تمنا ہے... لیکن مجھے صرف تم مل جاؤ نا، نو پھر میری کسی بھی خواہش کی کوئی اہمیت نہیں رہے گی۔ پھر نہ کسی چیز کی کمی محسوس ہوگی، نہ کسی اور خواب کے پورا ہونے کی طلب رہے گی، کیونکہ تمہارا میرے پاس ہونا میرے لیے ان تمام خواہشوں سے بڑھ کر ہوگا۔ لوگ اپنی خوشیوں کو چیزوں میں تلاش کرتے ہیں، کوئی دولت چاہتا ہے، کوئی شہرت، دولت چاہتا کوئی دنیا کی آسائشیں..... اور میں؟ میں بس تمہارا ساتھ چاہتا ہوں۔ تم ساتھ ہو تو معمولی سا لمحہ بھی زندگی کی سب سے خوبصورت یاد بن جاتا ہے، اور تم نہ ہو تو بڑی سے بڑی خوشی بھی دل کو ادھوری سی لگتی ہے۔ تم میرے لیے صرف ایک خواہش نہیں، تم وہ مکمل جہاں ہو جس کے مل جانے کے بعد باقی سب خواہشیں خود بخود چھوٹی لگنے لگتی ہیں۔ اگر قسمت نے ایک دن میری ساری خواہشیں پوری کرنے کا وعدہ بھی کیا، اور ان میں تمہیں چھوڑ کر سب کچھ دے دیا .... ۔کچھ دے تو بھی میں شاید خوش نہ ہو سکوں۔ کیونکہ مجھے دنیا نہیں چاہیے، مجھے بس تم چاہیے ... مجھے بس تم چاہیے ... تم مل جاؤ تو میرے لیے یہی پوری دنیا ہے۔ #viral #tiktokuk🇬🇧🇬🇧 #fypシ゚viral🖤tiktok☆♡🦋myvideo🤗foryou #الفاظ۔دل