@unspoken_lines.etc: رشتوں میں کچھ زخم ایسے ہوتے ہیں جو بھر تو جاتے ہیں مگر اپنا نشان چھوڑ جاتے ہیں۔ جب کوئی آپ کا اعتبار توڑتا ہے یا آپ کا دل دکھاتا ہے، تو انسان اسے معاف تو کر دیتا ہے مگر اس کے لیے دل کے وہ دروازے ہمیشہ کے لیے بند ہو جاتے ہیں جہاں کبھی وہ راج کرتا تھا۔ زندگی کی مجبوریوں یا لحاظ کی خاطر ایسے لوگ آپ کے سامنے تو رہ سکتے ہیں، آپ ان سے ضرورت کے مطابق بات بھی کر سکتے ہیں، لیکن وہ خاص مقام اور وہ پہلی جیسی محبت دوبارہ کبھی پیدا نہیں ہو پاتی۔