@dastan.dil6: جب محبت کا آغاز ہوتا ہے تو ہمیں یہ جملہ سننے کو ملتا ہے کہ تم میرے ہو ہم ہمیشہ ساتھ رہیں گے آپ کو باتوں اور وعدوں سے یہ یقین دلایا جاتا ہے کہ آپ اس کے لیے بہت خاص ہو یہ جملہ سب سے بڑا جھوٹ ہے اور پھر وقت ثابت کرتا ہے کہ کوئی کسی کا نہیں ہوتا انسان کی فطرت ہے کہ انسان کا دل بھر جاتا ہے لوگ چاہے دل سے خود اتر جائیں یا اتار دیے جائیں انجام ہمیشہ ایک ہی ہوتا ہے کوئی بھی ہمیشہ کے لیے خاص اور نایاب نہیں رہتا یہاں مرنے والوں پر دو آنسوں بہا کر لوگ پھر سے ہنسی خوشی اپنی زندگیوں میں لوٹ جاتے ہیں اور تم نے یہ وہم پالا ہوا ہے کہ کسی کے لیے ضروری ہو اور بہت خاص ہو اصل میں تم صرف ایک ضرورت ہو استعمال کے بعد پھینک دیے جانے والی چیز انسان کی قدر صرف دو وقت پہ ہوتی ہے ملنے سے پہلے یا پھر کھو دینے کے بعد اس کے بعد تم بس ایک یاد ہو جس پر شرمندگی اور ملال کے بغیر کچھ نہیں بچتا جہاں عزت نہ ہو وہاں سے خود کو خاموشی سے پیچھے ہٹانا سیکھو شکوے اور شکایتیں سب کمزوروں کے ہتھیار ہیں وقت آپ کی قدر خود سکھا دیتا ہے مگر جب تک اگلا بنده قدر کرنا سیکھتا ہے تمہارے دل سے اس بندے کی طلب ختم ہو چکی ہوتی ہے۔ 🥺❤️🩹