@sheikhhabib411: انا للہ وانا الیہ راجعون سابق چیئرمین بلدیہ میاں شیخ شبیر احمد مریدکے اپنی فلور ملز سے لاہور جارہے تھے کہ ایس اے گارڈنز فیز ٹو کے سامنے قاتلانہ حملہ ہوگیا۔ درجنوں گولیاں گاڑی اور مرحوم کے جسم میں پیوست ہوگئیں۔ میاں شبیر موقع پر ہی جاں بحق ہوئے۔ واقعہ رات تقریباً گیارہ بجے کے قریب پیش آیا۔ فی الحال پولیس کی بھاری نفری،متاثرہ گاڑی اور میت موقع پر واردات پر موجود ہیں۔ حملہ کے وقت میاں شبیر اپنی گاڑی خود ہی ڈرائیو کر رہے تھے۔