@officialbannupolice: @Furqan Bilal بنوں: میرا خیل پولیس کی کارروائی، ہوائی فائرنگ میں ملوث تین ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد ڈی پی او بنوں کیپٹن (ر) محمد فرقان بلال کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ ایس ڈی پی او رورل ٹو عصمت اللہ خان کی زیرِ نگرانی ایس ایچ او تھانہ میرا خیل بلال خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ دورانِ گشت میرا خیل کرکٹ گراؤنڈ میں ہوائی فائرنگ کرکے خوف و ہراس پھیلانے والے تین ملزمان ساجد اللہ شاہ، ملک عاصم خان اور سینان خان عرف منتری کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضے سے ایک کلاشنکوف، ایک کالا کوف، ایک ایم فور رائفل اور ایک پستول برآمد کر لیا گیا۔ ملزمان کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمات درج کرکے مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔