@muneeraliansari: *چک نمبر 3/10 ایل کے قریب ٹریفک حادثہ، 10 افراد زخمی* ساہیوال/ہڑپہ: چک نمبر تین 10 ایل کے قریب فاریسٹ ڈویژن چچاوطنی کا واٹر ٹینکر سڑک کنارے کھڑا تھا کہ پیچھے سے آنے والی ہائی ایس وین ٹکرا گئی۔ بعد ازاں پیچھے آنے والی دو گاڑیاں بھی ہائی ایس سے جا ٹکرائیں۔ حادثے میں 8 مردوں اور 2 خواتین سمیت 10 افراد زخمی ہوئے۔ ریسکیو نے 9 زخمیوں کو THQ ہسپتال چچاوطنی منتقل کیا جبکہ ایک زخمی کو موقع پر طبی امداد دی۔ تمام زخمیوں کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔