@zaban_e_haal_official: کہیں ملے تو اسے کہنا… میں آج بھی بکھرا ہوا ہوں 🥀 کہیں ملے تو اسے کہنا… میں نے تنہائی کے موسم بھی گزار لیے، دل کے کئی ارمان خاموشی سے جلا دیے، اور جو آگ خواہشوں نے دل میں لگائی تھی، وہ آنکھوں کے آنسوؤں میں بہا دی۔ اس نے نفرت دی تو میں نے اسے بھی صبر سمجھ کر سہہ لیا، وہ اپنے وعدوں سے پھر گیا، مگر میں آج بھی اپنے وعدے نبھا رہا ہوں۔ غیروں کو بھلا رہا ہوں، یادوں کو دل سے نکال رہا ہوں، مگر یہ دل ہے کہ اب بھی اسی کے لوٹ آنے کی راہ تک رہا ہے۔ چاہے تو آ کر مجھے سمیٹ لے… میں تو مدت سے تنکے تنکے کی طرح بکھر رہا ہوں۔ کبھی محبت سے میری یہ صدیوں کی پیاس بجھا دے، کہیں ملے تو اسے کہنا… میں اداس نہیں، بس اس کی یاد کا عادی ہو گیا ہوں۔ 🥀🖤 #کہیں_ملے_تو_اسے_کہنا #شاعری #اردو_شاعری #درد_بھری_شاعری #اداس_شاعری