@ansari_512141: ذکر و طاعت و شان رسول روحی فداہ میرے آقا روحی فدا ﷺ کی رحمت کل کائنات پہ حاوی ہے۔ منکرین بھی رحمت سے محروم نہیں۔ ہر حال میں ہر وقت رحمت نچھاور فرماتے رہتے ہیں۔ اگر ان ﷺ کی رحمت نہ ہوتی، کسی کو بھی کسی کا کوئی آسرا نہ ہوتا، در بدر پھرتے، بھٹکتے مگر کوئی امان نہ پاتے۔ میرے آقا روحی فدا ﷺ! تیری رحمت یا رحمتہ للعالمین! کل کائنات پہ محیط اور کوئی بھی مخلوق اس سے مستغنی نہیں، منکر بھی نہیں۔ منکر کو نوازش ہی نے نوازا، یا رحمتہ للعالمین ﷺ! منکر کے انکار نے جب حقیقت کو پہچانا، صدیقیت میں تبدیل ہوا۔۔۔ (از حضرت ابوانیس محمدبرکت علی لدھیانوی قدس سرہ العزیز )