@zakir.ullah.khan123: افسر افغان—مزدوروں کی آواز میں افسر افغان کو کئی سالوں سے جانتا ہوں، ہمیشہ نرم مزاج اور شائستہ پایا۔ مگر آج پہلی بار انہیں سخت لہجے میں دیکھا، اور یہ غصہ کسی ذاتی مفاد کے لیے نہیں بلکہ شانگلہ کے محنت کش کان کن مزدوروں کے حقوق کے لیے تھا۔ آئے روز حادثات میں خاندان اجڑتے ہیں، مائیں بیوہ اور بچے یتیم ہوتے ہیں۔ آج افسر افغان نے منتخب نمائندوں اور انتظامیہ کے سامنے مزدوروں کے حق میں مضبوط آواز اٹھائی۔ اختلافِ رائے اپنی جگہ، مگر مظلوم اور محنت کش کے حق میں اٹھنے والی آواز کو دبانے کے بجائے مضبوط کرنا چاہیے۔ شانگلہ کے مزدوروں کو ہمدردی نہیں، انصاف، تحفظ اور اپنے حقوق کی حقیقی ضمانت چاہیے۔ ❤️✊ #tiktok #viral #fy #viral #fy