*کس قدر تنگ ہیں حالات نہیں دیکھے گا*
*جس نے آنا ہو وہ برسات نہیں دیکھے گا*
*یہ لکیریں تو بچھڑنے کا بہانہ ہے فقط*
*جو نبھائے گا کبھی ہاتھ نہیں دیکھے گا*
*میں بھی قائل تھا محبت میں سبھی جائز ہے*
*وہ بھی کہتا تھا کہ خطرات نہیں دیکھے گا*
*جس کو محنت کا صلہ آپ کی صورت میں ملے*
*کب ہوا دن یا ڈھلی رات ! نہیں دیکھے گا*
*جو بھی صحرا میں ترے ساتھ چلا ہو دو پل*
*جتنے سر سبز ہوں باغات ! نہیں دیکھے گا❤️🩹*
2026-09-12 23:11:31
0
To see more videos from user @alone.girl.8043, please go to the Tikwm
homepage.