@egoistic__15: میں نے اپنی زندگی کا سب سے خوبصورت حصہ بیماری اور خاموش تکلیف میں گزار دیا… 🥺💔 کبھی کبھی درد اپنی تکلیف کا نہیں ہوتا، درد تو اس بات کا ہوتا ہے کہ میری وجہ سے میری ماں کی آنکھوں میں فکر اُتر آتی ہے۔ وہ ماں جو ہمیشہ میری خوشیوں کے لیے دعا کرتی رہی، میری ہر پریشانی کو اپنے دل پر لیتی رہی، آج اُسی کو میری حالت دیکھ کر پریشان ہونا پڑتا ہے۔ 🥀 میں چاہتی ہوں کہ اُن کے لیے آسانی بنوں، اُن کے چہرے کی مسکراہٹ بنوں، مگر نہ جانے کیوں میری قسمت میں اُنہیں سکون دینے سے پہلے اُن کی فکر دیکھنا لکھا ہے۔ یہ احساس اندر سے بہت توڑ دیتا ہے کہ میں اُنہیں اپنی خوشیوں سے زیادہ اپنی تکلیفیں دے رہی ہوں۔ بس اتنا سا غم ہے دل میں، کہ میری وجہ سے میری ماں کی آنکھیں نم نہ ہوں۔ 🥀 #foryou #viralvideo